آئی لو محمد حقیقت یا فسانہ ۔ از قلم ۔ محمد محب اللہ بن محمد سیف الدین المحمدی ۔ محترم قارئین ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا ہمارے ایمان کا جزء لاینفک ہے ، ہمارا ایمان مکمل ہی نہیں ہوگا جب تک کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اٹوٹ وبےلوث محبت نہ کرے ۔ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت وعقیدت نہ رکھے اپنی جان ومال اپنے اعزہ واقارب اپنے باپ بیٹے اپنی اولاد اپنے بھائی اپنی بیوی اپنے مال اپنے تجارت اپنی پراپرٹی اور دنیا جہان سارے کے مقابلے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم زیادہ محبت نہ رکھیں ۔ اور ان محبتوں کو جو کہ فطری محبت ہے اور مذموم بھی نہیں ، تاہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے اوپر غالب نہیں کر سکتے اور جو کریں گے ان کا ایمان خطرے میں ہوگا ۔ اللہ تعالی نے قرآن میں کہا: " النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنفُسِهِمْ" (احزاب: 6) یہ جو نبی ہیں وہ ان مومنوں کی جانوں سے زیادہ حقدار ہیں ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی آدمی اسوقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے ب...