حوثی تحریک کا آغاز و ارتقاء مختصر تعارف ۔ از قلم ۔ محمد محب اللہ بن محمد سیف الدین المحمدی ۔ 90 عیسوی کی دہائی کے آغاز میں حوثی تحریک ضلع " صعده یمن میں ظاہر ہوئی۔ ابتدا میں اس کا نام "الشباب المؤمن" رکھا گیا ۔ بعد میں چل کر یہ انصار الله" اور حوثی" کے نام سے مشہور ہوئی ، اس تحریک کا زعيم ومشرف بدر الدین حوثی نامی شخص تھے ۔ اوراس کے بیٹے حسین بدر الدین حوثی قائد اول ہے،آغاز میں فکری لحاظ سے اس جماعت کی سرگرمی مذہب زیدی کی تعلیم و تبلیغ اور نشر و اشاعت تھی، جو بعد میں عسکری تربیت اور فوجی مشقوں میں تبدیل ہو گئی حوثی تحریک کے آغاز و ارتقا کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: پہلا حصہ: فکری پس منظر (فکری ارتقا) حوثی تحریک کے قائد حسین بدر الدین الحوثی کی پرورش اور نشو و نما ضلع صعدہ یمن میں ہوئی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ان دینی مدرسوں سے حاصل کیا جنہیں سنہ ۲۰۰۰ء میں ختم کر دیا گیا۔ حسین الحوثی کے بارے میں لکھنے والےبتاتے ہیں کہ انہوں نے سوڈان سے شرعی علوم میں ایم اے (ماسٹرز) کی ڈگری حاصل کیا ، لیکن اس نے ایم اے کی ڈگری کو یہ کہکر پھاڑ دیا کہ تعلیمی اسناد وسرٹیفکٹ...
بچوں کی تربیت: سیرتِ نبوی کی روشنی میں اردو ترجمانی: محمد محب اللہ محمد سیف الدین المحمدی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر ظاہری و باطنی نعمتوں کا دریا بہا دیا ہے اور فیضان و نوال کا چشمہ جاری فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ان تمام انعام و اکرام میں سے ایک عظیم ترین نعمت اولاد و احفاد کی نعمت ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تم ہی میں سے تمہاری بیویاں بنائیں اور تمہاری بیویوں سے تمہارے لیے بیٹے اور پوتے پیدا کیے۔" (سورۃ النحل: 72) اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ خبر بھی دی ہے کہ اولاد اس کے بندوں کے لیے ایک خاص ہبہ (عطیہ) ہے۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں فرمایا: "اور ہم نے انہیں اسحاق عطا فرمایا اور یعقوب (پوتے کے طور پر) مزید؛ اور ہم نے ہر ایک کو صالح بنایا۔" (سورۃ الأنبیاء: 72) حضرت زکریا علیہ السلام کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے: "ہم نے ان کی دعا قبول فرما کر انہیں یحییٰ (علیہ السلام) عطا فرمائے اور ان کی بیوی کو ان کے لیے درست کر دیا۔ یہ بزرگ لوگ نیک کاموں میں پیش پیش رہتے تھے اور ہمیں امید و خوف کے ساتھ پکارتے تھے، اور ...