التخطي إلى المحتوى الرئيسي

المشاركات

عرض المشاركات من أغسطس, 2025
 عقیدہ توحید کی اہمیت ۔ از قلم ۔ محمد محب اللہ محمد سیف الدین المحمدی ۔ توحید باب تفعیل سے مصدر ہے ،وحد یوحد توحیدا ۔ اس کا ماخذ احد ہے ۔ توحید کا لغوی معنی ۔ کسی شئی کو ایک کرنا یا ایک جاننا ،یا اکیلا اور بے مثال ہوناہے ۔ اس معنی کی رو سے اللّٰہ تعالٰی کی توحید کا معنی ہوگا : اللّٰہ تعالٰی کو ایک ماننا یعنی اسکے ایک ہونے کا عقیدہ رکھنا ۔یعنی اللّٰہ تعالٰی اپنی ذات اور صفات میں اکیلا اور بے مثال ہے کوئی دوسرا اس جیسا نہیں جو اس کی ذات اور صفات میں شریک ہو۔ عقیدہ عقدہ سے ہے ،جو گرہ لگانے کے معنی میں مستعمل ہے ،اللہ تعالیٰ کے ایک ہونے کے عقیدے سے مراد یہ ہے کہ دل میں اس کی وحدانیت کے تعلق سے ایک مضبوط گرہ لگا دی جائے ،ایسی گرہ کہ جسے دنیا کی کوئی بھی سپر پاؤرطاقت کھول نہ سکے اور ایسی گرہ کہ زبان بھی اس کے ایک ہونے کا اقرار کرۓ،دل بھی اس کے ایک ہونے کا اعتراف کرے اور ہر ہر عمل اس کے ایک ہونے کی گواہی دے ۔ توحید کا شرعی معنی شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا:إفراد الله تعالى بما يختص به من الربوبية والألوهية والأسماء والصفات۔ یعنی ربوبیت الوہیت اور اسماء وصفات جو اللّٰہ تعالٰی کے ساتھ...
 کھانے پینے کے شرعی آداب واحکام ۔ از قلم ۔ محمد محب اللہ بن محمد سیف الدین المحمدی ۔ اللّٰہ تعالٰی نے اپنے مخلوقات پر بڑۓ انعام واکرام فرماۓ ہیں ۔ انھیں زندگی کی ساری لوازمات وضروریات ومستحبات عطا کئے ہیں ۔ زندہ رہنے اور زندگی گذارنے کے اسباب بھی مہیا فرماۓ ہیں ۔ حسی ومعنوی غذا عطا کئے ہیں ۔ روح کو ٹھنڈک پہنچانے کے وسائل دئیے ہیں اور جسم وبدن میں حرکت ونشاط و تر وتازگی برقرار رکھنے کے لئے( تاکہ طاعت و بندگی میں کسلمندی وفتور نہ آۓ) طیب وپاکیزہ غذا  عطا فرمائے ہیں اور کھانے پینے کی چیزیں عطاء کئے ہیں اور کھانا پینا یہ اللہ کی بڑی عظیم  نعمت ہے اور نعمتیں منعم کی شکر ادا کرنے سے برقرار رہتی ہے اور اسمیں اضافہ ہوتی رہتی ہیں اور اگر نعمتوں کی ناشکری کی جاۓ ،قدر نہ کی جاۓ تو وہ نعمتیں چھن جاتی ہیں ۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے "النعم إذا شكرت قرت وإذا كفرت فرت " اللّٰہ تعالٰی نے قرآن مجید کے اندر فرمایا ہے أَفَرَءَیۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ ۝٦٣ ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥۤ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّ ٰ⁠رِعُونَ ۔لَوۡ نَشَاۤءُ لَجَعَلۡنَـٰهُ حُطَـٰمࣰا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ ۝٦٥ إِنَّا لَمُغۡ...