انسانی زندگی پرصحبت وماحول کے اثرات ، ازقلم ، محمد محب اللہ بن محمد سیف الدین المحمدی ،عبیدہ آباد،سپول ،بہار یہ ناممکن ہے آۓ پاس اور پھر تر نہ ہوجائے محبت کے اڑا کرتے ہیں فوارے محبت میں، آدمی جس فضاء اور ماحول میں رہتا ہے ، عموماً اس میں رنگ جاتا ہے ، چاہے انھیں اسکا شعور ہو یا نہ ہو ، یہ ایک بدیہی حقیقت ہے ، جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ، صالح اور نیک ماحول میں رہتا ہے تو صالح بن جاتا ہے ، مؤمنین صدیقین وشہداء کا درجہ پاتا ہے ، برۓ اور گندۓ ماحول میں رہتا ہے تو اس کے سارے اعضاءِ جسم ، ذہن دل ودماغ اس گندگی اور سنڈاسیت سے مانوس ہوجاتے ہیں اور اپنا قرین فرعون،ہامان ، وسرکش شیطان کو بنا لیتا ہے ، مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ : کسی فرد یا قوم کے بننے اور بگڑنے کا اصل مدار اس کے ماحول اور سوسائٹی پر ہوتا ہے انسان نا چاہتے ہوئے بھی اس سے متاثر ہو جاتا ہے اور غیر شعوری طور پر اس کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اسلئے جب تک ماحول درست نہ ہو ،کوئی تعلیم وتربیت کام نہیں دیتی اسلئے قرآن پاک اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاشرے کو سدھارنے کے لئے ہر شخص پر...